Skip to main content
صفحہ اول
تمام تحریریں
اسلامی مضامین
شاعری
طنز و مزاح
کالم
Blog
جیسے پردیس میں راتوں کو وطن کھینچتا ہے
Profile
Photos
Reviews
جیسے پردیس میں راتوں کو وطن کھینچتا ہے
یوں ترے دشت نوردوں کو چمن کھینچتا ہے
کس کی آہیں یوں سر دشت طلب گونجتی ہیں
کون ویران مناظر سے تھکن کھینچتا ہے
حرف آ آ کے بجاتے ہیں مرا دروازہ
شعر ہو ہو کے مرے دل کی گھٹن کھینچتا ہے
بوجھ ڈھونا ہے بہر طور ہو جیسے تیسے
ورنہ یوں کون بصد شوق بدن کھینچتا ہے
ایک ہجرت ہے کہ تصویر ہوئی جاتی ہے
ایک قصہ ہے سوئے باغ عدن کھینچتا ہے
زیست اک عہد کے دھاگے سے بندھی چلتی ہے
قبر ہر روز بلاتی ہے کفن کھینچتا ہے
آزاد حسین آزاد
رکن ، منڈی بہاءالدین
Leave a Review
Cancel reply
Your email address will not be published.
Enter your comment here…
Select a rating
Name
*
Email
*
Website
Save my name, email, and website in this browser for the next time I comment.
Similar places
New
غزل: مزمل حسین چیمہ
Favorite
دلِ خراب نے باندھا ہے ڈورِ وحشت سے
دلِ خراب نے باندھا ہے ڈورِ وحشت سے یہی تعلقِ دیرینہ ہے طبیعت سے ہر ایک کو جو جتانے لگے
New
غزل: مزمل حسین چیمہ
Favorite
عشق ہونے سے پریشان ہو سکتا ہوں میں
عشق ہونے سے پریشان ہو سکتا ہوں میں میں کہ حیراں ہوں کہ حیران ہو سکتا ہوں میں خود شناسی
New
غزل: مزمل حسین چیمہ
Favorite
باوجود اس کے یہ جہاد نہیں
باوجود اس کے یہ جہاد نہیں عشق کو عشق کہہ فساد نہیں بس تمہیں چومنا لطافت ہے چومنے میں کوئی
غزلیں
Favorite
کہاں فرقت میں جینے کا قرینہ ہے اسے کہنا
کہاں فرقت میں جینے کا قرینہ ہے اسے کہنا بھنور میں میری خواہش کا سفینہ ہے اسے کہنا ہماری سمت
غزلیں
Favorite
وہ ایک شخص جو لوٹا نہیں ابھی تک بھی
وہ ایک شخص جو لوٹا نہیں ابھی تک بھی مگر وہ دل سے بھلایا نہیں ابھی تک بھی جو ایک
غزلیں
Favorite
بات یہ ہے کہ بات کوئی نہیں
بات یہ ہے کہ کوئی بات نہیں اب زباں بھی ہمارے ساتھ نہیں بجھ چکے ہیں چراغ اندر سے اس
غزلیں
Favorite
لوگ جنت میں جا رہے ہوں گے
لوگ جنت میں جا رہے ہوں گے اور ہم سٹپٹا رہے ہوں گے تم بغاوت کی بات کرتے ہو ہم
غزلیں
Favorite
کچھ ایسا ہو گیا ہے یار اپنا
کچھ ایسا ہو گیا ہے یار اپنا گلہ بنتا ہے اب بے کار اپنا پس پردہ بہت بے پردگی ہے
غزلیں
Favorite
دل درویش کی دعا سے اٹھا
دل درویش کی دعا سے اٹھا یہ ہیولیٰ سا جو ہوا سے اٹھا جسم الجھا مگر تھکن اتری پر جو