کہانی میرے بھائی مختصر ہے
یہ دنیا انتہائی مختصر ہے
سرکنا مسئلہ ہے پتھروں کا
مگر یہ خودنمائی مختصر ہے
گھڑی بھی کٹ نہیں پاتی تھی مجھ سے
وہ کہتی تھی جدائی مختصر ہے
کرایہ دار ہوں میں بھی یہاں کا
تعارفِ ابتدائی مختصر ہے
سکوں کا پل نہیں ملتا رضا کو
کہاں یہ جگ ہنسائی مختصر ہے