اُن سا بیدار نظر، نورِ طلسمات کہاں

نعیم رضا بھٹی

نعیم رضا بھٹی

تخلیق کار

اُن سا بیدار نظر، نورِ طلسمات کہاں
جز حسین ابنِ علیؑ کشف و کرامات کہاں

تا ابد لکھتا رہے گا لبِ دریائے فرات
کوفہٴ مرگ کہاں، عزتِ سادات کہاں

دیکھ لو کتنا تفرق ہے مقابل ان کے
خوگرِ ظلم کہاں، عشقِ مہمات کہاں

مدحتِ آلِ رسولِ عربیؐ کیسے ہو
لغتِ عالمِ فانی کی یہ اوقات کہاں

تا ابد سر بہ گریبان رہوں گا لیکن
ان کے احوال سے بڑھ کر میرے صدمات کہاں

یہاں تحریر کے نیچے والا اشتہار ظاہر ہوگا۔

« پچھلی تحریراگلی تحریر »
Scroll to Top