مدھرے (Madhray) ضلع منڈی بہاءالدین کی تاریخی بستیاں
تعارف (Introduction)
مدھرے (Madhray) ضلع منڈی بہاءالدین کی ایک قدیم اور خوشحال بستی ہے جو پھالیہ (Phalia) اور منڈی بہاءالدین کے درمیانی علاقے میں واقع ہے۔یہ گاؤں منڈی بہاءالدین سے 18 کلومیٹر، پھالیہ سے 7 کلومیٹر، ملکوال سے 45 کلومیٹر جبکہ موٹر وے M-2 کے سلام انٹرچینج سے تقریباً 80 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔سمندر کی سطح سے اس کی بلندی 715 فٹ (218 میٹر) ہے۔گاؤں کا ماحول معتدل ہے۔ گرمیوں میں درجہ حرارت 44°C تک پہنچ جاتا ہے جبکہ سردیوں میں کم سے کم درجہ حرارت −2°C تک گر سکتا ہے۔
مقام (Location)
مدھرے کے گرد و نواح میں اہم بستیاں اور علاقے:
مشرق میں: دھول (Dhoul) شمال میں: مانگٹ (Mangat) جنوب میں: چھوٹی نہر اور کیلو مغرب میں: پھالیہ
آبادی (Population)
مدھرے کی مجموعی آبادی تقریباً 4,000 نفوس پر مشتمل ہے۔گاؤں کا سماجی ڈھانچہ مضبوط، امن پسند اور مربوط ہے۔
اہم برادریاں (Main Castes)
گاؤں میں درج ذیل برادریاں آباد ہیں:
گوندل ،بٹ ،سیال ،موچی ،نائی ،لوہار ،رانجھا
طرزِ زندگی (Way of Living)
مدھرے کے لوگ سادہ، محنتی اور خوش اخلاق ہیں۔زیادہ تر لوگ دن بھر کھیتوں، مویشیوں اور دیگر زرعی مصروفیات میں مشغول رہتے ہیں۔فالتو وقت میں نوجوان: کرکٹ ،والی بال ،کبڈی ،تاش ،کھیلتے ہیں۔گاؤں میں امن و امان کا ماحول بہتر ہے، مگر معمولی جھگڑوں کی صورت میں لوگ تھانہ پھالیہ کا رخ بھی کرتے ہیں۔
ذرائع آمدن (Means of Earning)
گاؤں کی معیشت زیادہ تر زرعی ہے۔بڑی تعداد میں نوجوان مشرقِ وسطیٰ، یورپ اور خلیجی ممالک میں روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں:فرانس، سپین ،اٹلی ،یونان ،کویت ،سعودی عرب ،مسقط ،کچھ لوگ سرکاری نوکریوں میں بھی کام کر رہے ہیں۔
طبیعت و مزاج (Nature of the People)
مدھرے کے لوگ: معتدل مزاج ،تعلیم یافتہ ،مہمان نواز ،شریف ،دیہی و شہری طرزِ زندگی کے امتزاج کے حامل ہیں۔
بازار اور ضروریاتِ زندگی (Bazars & Markets)
گاؤں میں بڑے بازار موجود نہیں، صرف چند کیرانہ اسٹورز ہیں۔بڑی خریداری کے لیے لوگ:پھالیہ اور منڈی بہاءالدین جاتے ہیں۔
مشہور شخصیات (Social Personalities)
زاہد حسین (نمبردار)
شاہد حسین (نمبردار)
حاجی منظور حسین بٹ
محمد حسین بٹ
محمد یوسف بٹ
محمد آصف بٹ (سعودی عرب)
شاہد حسین بٹ (چائنہ میں تعلیم)
ذوالفقار احمد رنجھا
سانوَل طاہر رنجھا
محمد اعظم (منہاج القرآن)
آفتاب نسیم رنجھا
اعلیٰ تعلیم یافتہ و اہم شخصیات (Highly Qualified Personalities)
شاہد حسین بٹ (MBBS)
ذوالفقار احمد رنجھا
شاہد حسین (نمبردار)
ڈاکٹر نذر محمد (PhD، سوئٹزرلینڈ)
ریاض احمد رنجھا (تحصیل آفس پھالیہ)
غلام حسین رنجھا (DSP منڈی بہاءالدین)
محمد اقبال رنجھا (ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن، منڈی بہاءالدین)
علی حیدر (بی ایس کیمیکل انجینئرنگ)
حیدر رنجھا (ایڈووکیٹ سپریم کورٹ)
بیرسٹر میاں احمد نصار (LLM، UK)
ڈاکٹر میاں شہزاد رسول (میڈیکل آفیسر واہ کینٹ)
میاں محمد ارشد (سابق ناظم منڈی بہاءالدین)
میاں سکندر اعظم (منیجر نیشنل بینک MBDin)
حکیم میاں مقصود احمد (گولڈ میڈلسٹ کراچی)
حکیم محمد اشرف مرحوم (گولڈ میڈلسٹ دہلی، 1875 میں صرف 19 سال کی عمر میں ایوارڈ یافتہ)
تعلیمی ادارے (Schools)
گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول
گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول
اسلامیہ ملت ہائی اسکول فار بوائز (1970 کی دہائی میں قائم، مشہور ادارہ)
گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول
زرعی پیداوار (Main Crops)
مدھرے کی زمین نہایت زرخیز ہے، یہاں تقریباً ہر قسم کی فصلیں کاشت کی جاتی ہیں، جن میں شامل ہیں: گندم ۔چاول۔ مکئی ۔آلو۔جو۔کماد۔مٹر۔چنا۔جَوَر ۔باجرہ ہر قسم کی سبزیاں پانی کے لیے پیٹر انجن استعمال ہوتے ہیں۔
Sorry, no records were found. Please adjust your search criteria and try again.
Sorry, unable to load the Maps API.




