ہم ہیں چپ چاپ سے بہتان اٹھانے والے

مہوش لاشاری

مہوش لاشاری

تخلیق کار

ہم ہیں چپ چاپ سے بہتان اٹھانے والے
تم ہو ہر بات پہ قرآن اٹھانے والے

اب معاشرتی حوالوں سے دیالو ٹھہرے
یہ جو بیٹھے ہیں ناں انسان اٹھانے والے

میری نظروں میں کسی طور وہ شاعر ہی نہیں
ایک مصرع کا بھی احسان اٹھانے والے

زندگی وصل کے سائے میں جئیے جاتے ہیں
شعر میں ہجر کا عنوان اٹھانے والے

میری بے باک طبیعت کے طرفدار بنے
دُہرے معیار کا نقصان اٹھانے والے

یہاں تحریر کے نیچے والا اشتہار ظاہر ہوگا۔

« پچھلی تحریراگلی تحریر »
Scroll to Top