سیداشریف
تعارف
گاؤں سیدہ شریف (سیدا شریف) ضلع منڈی بہاءالدین کی ایک خوبصورت اور قدیم بستی ہے جو اپنی نیک نامی، تعلیم یافتہ آبادی اور سماجی ہم آہنگی کے باعث نمایاں مقام رکھتی ہے۔ اس گاؤں کا نام ایک بزرگ سید صاحب کے نام پر رکھا گیا جن کا تعلق ترار برادری سے تھا۔
یہ سید صاحب کولو تارڑ (ضلع حافظ آباد) سے ہجرت کر کے یہاں آباد ہوئے۔ ان کے تین بیٹے تھے:
احمد پندو (جن کے نام پر گاؤں ڈنڈکا آباد ہوا)
تخت محل
ڈھل
یوں آج بھی ان تینوں کے نام پر تین بستیاں موجود ہیں، جو سیدا شریف کی تاریخی بنیاد سے جڑی ہوئی ہیں۔
اردگرد کے گاؤں
سیدہ شریف کے اردگرد درج ذیل بستیاں واقع ہیں:
مشرق میں ڈھولا
مغرب میں بھیکھو
جنوب میں قادِرآباد اور تھتہ خان محمد
شمال مغرب میں تخت محل
شمال میں سیرے
شمال مغرب میں ڈنڈکا
آبادی اور فطرت
سیدہ شریف کے لوگ مہمان نواز، نیک اخلاق، اور محنتی ہیں۔ گاؤں میں صلح و محبت کا ماحول پایا جاتا ہے۔ جھگڑے اور رنجشیں یہاں نایاب ہیں۔ لوگ تعلیم یافتہ، دیانتدار اور باعزت ہیں، اور دوسروں کے احترام کو اپنی روایت سمجھتے ہیں۔
اہم ذاتیں اور برادریاں
گاؤں میں مختلف ذاتیں آباد ہیں جن میں سب سے بڑی ترار برادری ہے جو آبادی کا تقریباً 70 فیصد ہے۔ دیگر برادریاں درج ذیل ہیں:
مہاجر
رانا / راجپوت
آرائیں
رانجھے
گوندل
ترکھان
لوہار
موچی
میراثی
نائی
اہم خاندان (برادریاں)
خواجہ کے (شیر کےتارڑ)
پھاہر کے (غلام حیدرتارڑ ولد شیر محمدتارڑ)
جعفر کے (عطا محمد تارڑولد محمد حسین تارڑ)
مہا کے (عطا محمد ولد جلال نمبر دار)
السّلام کے (محمد شریف ولد محمد گوندل دلوانہ)
ذرائع آمدن
سیدہ شریف کے زیادہ تر لوگ زراعت سے وابستہ ہیں۔
اس کے علاوہ کچھ لوگ کاروبار، محنت مزدوری اور سرکاری نوکریوں میں مصروف ہیں۔
گاؤں میں چند مشہور کاروباری ادارے یہ ہیں:
پرویز صادق ترار کا کولڈ اسٹور
السّلام فلنگ اسٹیشن
محمد نواز گوندل (دیلوانہ) کا گوندل برِکس کمپنی
امتیاز احمد ترار کی القادر برِکس کمپنی
تعلیمی ادارے
گورنمنٹ ہائی اسکول برائے طلبہ
گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری اسکول
جامع پبلک ماڈل ہائی اسکول (پرائیویٹ)
فرقان ماڈل اسکول (پرائیویٹ)
جامعہ معارف القرآن
فلاحی تنظیم
انجمن جانثارانِ مصطفی ﷺ
یہ ایک فعال سماجی تنظیم ہے جو گاؤں کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم ہے۔
اہم اراکین:
ڈاکٹر محمد یوسف
محمد منشا راجپوت
عابد محمود شاہ
ملک احمد خان
سیف اللہ تارڑ
ماسٹر خالد محمود
مولوی شیر محمد
ڈاکٹر فاروق
تنظیم کے مقاصد:
فلاحی منصوبوں کا انتظام و انصرام
غریب بچیوں کی شادیوں میں مالی معاونت
مریضوں کے مفت علاج کا انتظام
سالانہ آنکھوں کے مفت آپریشن کیمپ
مستحق طلباء کے لیے اسکالرشپس
گرمیوں کی چھٹیوں میں مفت ٹیوشن سینٹر
مذہبی اجتماعات، نعت خوانی اور میلاد کی تقریبات کا اہتمام
دینی شخصیات
سابقہ:
خواجہ محبوب عالم
مولوی خوشی محمد
مولوی نذیر احمد
خواجہ صدیق احمد
موجودہ:
صاحبزادہ محمد احمد
مولوی محمد رفیق احمد شاد ولد خوشی محمد
مولوی معیودین ولد نذیر احمد
اعلیٰ تعلیم یافتہ شخصیات
ڈاکٹر احمد خان ترار (امریکہ)
ڈاکٹر محمد نواز انجم (السعودیہ)
ڈاکٹر سقراط احمد ترار
کرنل صاحبزادہ الطاف محمود
میجر محمد انور ترار
فیض احمد (اسسٹنٹ ڈائریکٹر اٹامک انرجی)
فاروق احمد (ایکسئین اٹامک انرجی)
شوکت علی (منیجر نیشنل بینک منڈی بہاءالدین)
مظہر اقبال ترار (منیجر نیشنل بینک ہیڈ فقیران)
مسعود صادق ترار (کسٹم انسپکٹر)
ماسٹر نذیر احمد (استاد، گورنمنٹ ہائی اسکول سیدہ شریف)
محمد خان (ایس ایچ او)
ڈاکٹر عارف ندیم (لاہور)
ذہیم نواز ترار (ایٹمی افسر)
ساجد نواز ترار (انجینئر و وکیل)
سماجی شخصیات
چودھری شیر محمد ترار (مرحوم)
ممتاز احمد ترار (سابق ایم پی اے، وفاقی وزیر انسانی حقوق پاکستان)
حاجی صالح محمد ترار
حاجی محمد صادق ترار
امتیاز احمد تارڑ (ناظم)
محمد اسلم تارڑ
ٹھیکیدار محمد نواز گوندل
صاحبزادہ محمد احمد (انسپکٹر پنجاب پولیس)
سکندر حیات ترار (چیئرمین)
چودھری محمد اشرف تارڑ
چودھری محمد منشاء حسین تارڑ
چودھری احمد رضا تارڑ
ساجد تارڑ
چودھری خرم اسلم تارڑ
اہم فصلیں
گندم
کپاس
چاول
گنا
تمباکو
مسور
مکئی
آلو
اور دیگر سبزیاں بڑی مقدار میں کاشت کی جاتی ہیں۔
کھیل
کرکٹ
کبڈی
والی بال
Sorry, no records were found. Please adjust your search criteria and try again.
Sorry, unable to load the Maps API.




