مہر عدنان نوید
سینئر صحافی | بیورو چیف
تعارف
مہر عدنان نوید ضلع منڈی بہاؤالدین سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر، فعال اور عوام دوست صحافی ہیں۔ گزشتہ 15 برسوں سے وہ عملی صحافت سے وابستہ ہیں اور علاقائی مسائل کو جرات، دیانت اور ذمہ داری کے ساتھ اجاگر کر رہے ہیں۔ صحافت کے ساتھ ساتھ وہ سماجی خدمت کے میدان میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں اور فلاحی سرگرمیوں کو اپنی زندگی کا مقصد سمجھتے ہیں۔
ذاتی پس منظر
والد: مہر حاجی مشتاق احمد (مرحوم) :سابق چیئرمین | معروف سماجی و فلاحی شخصیت
والد محترم کی وفات کے بعد، ان کی فلاحی و سماجی ذمہ داریاں مہر عدنان نوید نے خود سنبھالیں اور اسی مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
تعلیم
ابتدائی تعلیم: گاؤں کالو والی شریف سے حاصل کی
صحافتی کیریئر
صحافت کا عملی آغاز 15 سال قبل
روزنامہ زور آور، منڈی بہاؤالدین سے صحافتی سفر کا آغاز
بعد ازاں الیکٹرانک میڈیا میں شمولیت
اس وقت:
بیورو چیف، روزنامہ زور آور (منڈی بہاؤالدین)
بیورو چیف، ون نیوز (منڈی بہاؤالدین)
ان کی رپورٹنگ میں علاقائی مسائل، عوامی شکایات اور سماجی ناانصافیوں کی بھرپور ترجمانی نمایاں ہے۔
سماجی و فلاحی خدمات
صدر: کالو والی احساس ٹرسٹ
بانی: پیر سید یاسر عرفات ایڈووکیٹ (سرپرستی و رہنمائی)
کالو والی احساس ٹرسٹ کے نمایاں فلاحی اقدامات:
مستحق خاندانوں میں رات کے اندھیرے میں راشن کی تقسیم
ہیلتھ کیمپس کا انعقاد
صاف پانی کے لیے واٹر فلٹریشن / نلکوں کی تنصیب
مستحق بچوں کے لیے اسکول یونیفارم اور تعلیمی سہولیات
گاؤں اور گردونواح میں صلح صفائی اور سماجی ہم آہنگی
سماجی و تنظیمی وابستگی
جوائنٹ سیکرٹری: آرائیں یوتھ موومنٹ، پنجاب
Sorry, no records were found. Please adjust your search criteria and try again.
Sorry, unable to load the Maps API.





