ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی
دینی عالم، محقق، مصنف، مذہبی و فکری رہنما
پیدائش:12 اپریل 1968ء
جائے پیدائش:بھکھی شریف، ضلع منڈی بہاؤالدین، پنجاب، پاکستان
تعارف :
ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی پاکستان کے ممتاز دینی علما میں شمار ہوتے ہیں، جنہوں نے علمِ دین، تحقیق، تدریس اور فکری قیادت کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ آپ کی شخصیت علمی گہرائی، فکری استقامت اور مسلکی وابستگی کے ساتھ ساتھ تنظیمی و تحریکی کردار کی حامل ہے۔ اہلِ سنت و جماعت کے مسلک سے وابستہ ڈاکٹر جلالی نہ صرف ایک صاحبِ قلم عالم ہیں بلکہ ایک فعال دینی قائد بھی ہیں، جنہوں نے جدید فکری چیلنجز کے تناظر میں عقیدۂ توحید، ختمِ نبوت اور فقہِ حنفی کے دفاع کو اپنی جدوجہد کا مرکز بنایا۔ان کا عالمی شہرت یافتہ عقیدۂ توحید سیمینار ہر سال باقاعدگی سے منعقد ہوتا ہے، جس میں ملک و بیرونِ ملک سے علما، محققین اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی علمی وقار، تحقیقی بصیرت اور جراتِ اظہار کی وجہ سے دینی حلقوں میں ایک مؤثر اور نمایاں مقام رکھتے ہیں۔
تعلیمی پس منظر:
1993ء میں الشاہ احمد نوارانی صدیقی میرٹھیؒ کے حکم پر بغداد شریف کا سفر
مستنصریہ یونیورسٹی بغداد سے صرف 9 ماہ میں جدید عربی ڈپلوما
متعدد ممالک کے طلبہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی
پاکستان واپسی پر جامعہ پنجاب میں شعبۂ عربی میں پی ایچ ڈی کی رجسٹریشن
حضرت شاہ عنایت قادریؒ (پیرِ مرشد حضرت بابا بلھے شاہؒ) کی فقہِ حنفی پر
مخطوط غایۃ الحواشی پر تحقیقی مقالہ
ملک بھر سے مخطوطات کا حصول، درجنوں لائبریریوں کا علمی سفر
2001ء میں پی ایچ ڈی کی ڈگری، تحقیقی مقالہ تین جلدوں میں شائع
اساتذہ و معلمین:
حافظ الحدیث سید محمد جلال الدین شاہ
ملک العلماء علامہ مولانا عطا محمد بندیالوی
بحرالعلوم مولانا محمد نواز کیلانوی
شیخ عبد الکریم محمد المدرس البغدادی (بغداد شریف) — سندِ حدیث
بیعت و خلافت:
امام العصر حافظ الحدیث سید محمد جلال الدین شاہ سے بیعت
تصانیف (منتخب):
فہمِ دین (10 جلدیں)
غائبانہ جنازہ جائز نہیں
مفہومِ قرآن بدلنے کی واردات
محاسنِ اخلاق
خطباتِ جلالی
ختمِ نبوت
توحید و شرک
ترکِ تقلید کی تباہ کاریاں
ہم اہلِ سنت و جماعت ہیں
تنظیمی خدمات:
2007ء: تحریک صراطِ مستقیم کی بنیاد
سیمینارز
دینی مدارس
فکری و اصلاحی سرگرمیاں
تحریکی کردار:
2015ء: تحریک رہائی غازی ممتاز حسین قادریؒ کے امیر منتخب
بعد ازاں تحریک کا نام تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ رکھا گیا
عوام و خواص کی بڑی تعداد نے آپ کے ہاتھ پر بیعت کی
تدریسی خدمات:
لاہور میں مرکز صراطِ مستقیم کا قیام
سینکڑوں طلبہ زیرِ تعلیم
ڈاکٹر صاحب خود تدریسی فرائض انجام دیتے ہیں
جامعہ جلالیہ رضویہ مظہرالاسلام بھی زیرِ انتظام
شخصی معلومات:
شہریت: پاکستان
فرقہ: اہلِ سنت
فقہی مسلک: حنفی
جماعت: تحریک لبیک اسلام
پیشہ: دینی عالم
مناصب:
چیئرمین / صدر نشین — تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ / تحریک لبیک اسلام
آغازِ منصب: 2018ء
عملی زندگی:
مادرِ علمی: جامعہ پنجاب
پیشہ ورانہ شناخت: عالمِ دین، محقق، مصنف، مدرس
Sorry, no records were found. Please adjust your search criteria and try again.
Sorry, unable to load the Maps API.

