آغر ندیم سحر
شاعر | کالم نگار | محقق | استاد
شعبہ جات: ادب، صحافت، تدریس
تعارف
آغر ندیم سحر اردو ادب کے ہمہ جہت قلم کار ہیں جنہوں نے شاعری، کالم نگاری، تحقیق اور تدریس—چاروں میدانوں میں یکساں وقار اور شناخت حاصل کی۔ ان کی تحریروں میں فکری گہرائی، سماجی شعور اور ادبی جمالیات کا حسین امتزاج ملتا ہے۔ بطور شاعر اور کالم نگار وہ عصری مسائل کو ادبی وقار کے ساتھ پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جب کہ محقق اور استاد کی حیثیت سے اردو زبان و ادب کی علمی روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
تعلیمی پس منظر
ایم اے (ادبیاتِ اردو) — اورینٹل کالج، پنجاب یونیورسٹی
ایم فل (ادبیاتِ اردو) — گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور
پی ایچ ڈی ریسرچ اسکالر — ادارہ زبان و ادبیاتِ اردو، پنجاب یونیورسٹی
ادبی خدمات
کتب:
لوحِ ادراک — شعری مجموعہ (2012)
کہانیوں کا انتخاب (2013)
کالم نگری — مضامین کا مجموعہ (2022)
کالم نگاری:
200 سے زائد کالم و مضامین
اخبارات: نوائے وقت، اوصاف، خبریں، جناح، نئی بات
مستقل کالم نویس: روزنامہ 92 نیوز
میڈیا وابستگی
نیوز اینکر، ریڈیو جوکی — ایف ایم 105، ایف ایم 95
بطور مہمان مبصر و تجزیہ کار: پی ٹی وی، دنیا نیوز، ڈسکور پاکستان، لاہور نیوز
اعزازات و علمی سرگرمیاں
مختلف ادبی و علمی تنظیموں سے ایوارڈز اور اعزازی شیلڈز
اردو مضمون نگاری میں وزارتی سرٹیفکیٹ (2013)
مندوب و محقق: اکادمی ادبیات پاکستان، کراچی یونیورسٹی، بحریہ یونیورسٹی، اقبال اکادمی
درجنوں قومی اردو کانفرنسوں میں بطور مقرر و محقق شرکت
تدریسی خدمات
صدر شعبہ اردو — کینٹ بوائز کالج
Loading…
No Records Found
Sorry, no records were found. Please adjust your search criteria and try again.
Maps failed to load
Sorry, unable to load the Maps API.





