قیصر عباس گوندل
آبائی گاؤں: ڈیرہ الہ دین توگا، جھولانہ
موجودہ مقام: لندن (تھرک ڈسٹرکٹ، انگلینڈ)
پیشہ و حیثیت: برٹش پاکستانی کونسلر، سماجی رہنما
عہدے
وائس چیئرمین، British Pakistani Mayors Association UK
49ویں ڈپٹی میئر، Thurrock Council, England
شیڈو کیبنٹ ممبر برائے Community Partnerships, Thurrock Council
جنرل سیکرٹری، UK Pakistani & Kashmiri Councillors Forum, South England
سرپرست اعلیٰ، Hope UK
خاندانی پس منظر
والد: چوہدری محمد عنائت گوندل (سابق ضلعی فنانس سیکرٹری PPP و چیئرمین ممبرشپ PTI گوجرانوالہ ڈویژن)
بھائی: فیصل گوندل (سابق کسان کونسلر، ممبر پنجاب اوورسیز کمیشن و رہنما پی ٹی آئی)
سیاسی و سماجی سفر
کونسلر قیصر عباس گوندل 2018 میں پہلی مرتبہ لندن کے نواحی ضلع تھرک سے کونسلر منتخب ہوئے۔ 2022 میں دوبارہ انتخاب جیت کر ڈسٹرکٹ کیبنٹ ممبر برائے کلچر، کمیونٹیز اور کمیونٹی سیفٹی مقرر ہوئے۔ مئی 2023 میں انہیں ڈپٹی میئر کا عہدہ ملا۔
انہوں نے قلیل عرصے میں کمیونٹی ویلفیئر، کلچرل ڈائیلاگ، انٹرفیتھ ہارمونی، ایجوکیشن اور سماجی بہبود کے کئی منصوبے متعارف کروائے جن پر بی بی سی سمیت کئی عالمی میڈیا ہاؤسز نے خصوصی کوریج کی۔
نمایاں خدمات و پراجیکٹس
لندن میں ڈیم فنڈ ریزنگ گالا ڈنر کا انعقاد (چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی خصوصی شرکت، کروڑوں روپے جمع ہوئے)
خواتین و انٹرفیتھ کانفرنسز کے ذریعے پاکستان اور اسلام کا مثبت تشخص اجاگر کیا
پاکستان میں صاف پانی کے پلانٹس نصب کروائے، سینکڑوں خاندان اور طلبہ مستفید ہوئے
ضرورت مندوں کے لیے فوڈ پیکجز، کپڑوں اور اسکول یونیفارمز کی فراہمی
برطانوی سکھ وفد کی پاکستان آمد اور کلچرل و ایجوکیشنل پروگرامز کا انعقاد
لاک ڈاؤن کے دوران پولیس، فائر سروسز اور کمیونٹی کے تعاون سے سماجی سرگرمیوں اور منفرد پراجیکٹس کا اجرا (جس پر بیکنگھم پیلس میں شاہی دعوت ملی)
مسلمانوں اور نیپالی برادری کے لیے علیحدہ قبرستان کی منظوری
تین نئی مساجد کے قیام اور اسکولوں میں حلال کھانے کے اجرا میں معاونت
اقلیتی کمیونٹیز کے ثقافتی و مذہبی پروگرامز اور فلم فیسٹیول کا انعقاد (ہالی ووڈ اور بافٹا ایوارڈ یافتہ شخصیات کی شرکت)
KAGS Foundation کے ذریعے گھریلو تشدد کے خلاف آگاہی اور فلاحی خدمات
اعزازات
متعدد برطانوی و بین الاقوامی تنظیموں کے ایوارڈز
بی بی سی اور مختلف میڈیا ہاؤسز کی جانب سے اعترافی کوریج
بیکنگھم پیلس میں شاہی خاندان کی دعوت میں شرکت
میڈیا و تحریری خدمات
انگلش اور اردو اخبارات میں باقاعدگی سے آرٹیکلز
برطانوی و پاکستانی ٹی وی چینلز پر متعدد پروگرامز میں شرکت
Loading…
No Records Found
Sorry, no records were found. Please adjust your search criteria and try again.
Maps failed to load
Sorry, unable to load the Maps API.





