چوہدری عبدالغفور ڈب
علاقہ: چک نمبر 25، تحصیل ملکوال، ضلع منڈی بہاءالدین
عہدہ: سرپرست اعلیٰ پاکستان ڈب اتحاد رجسٹرڈ، بانی و سرپرست خداداد خان ڈب وکٹوریہ کراس فاؤنڈیشن
تعارف
چوہدری عبدالغفور ڈب ایک معزز اور فلاحی سوچ رکھنے والی شخصیت ہیں۔ آپ صوبیدار خداداد خان ڈب وکٹوریہ کراس کے بڑے بیٹے، چوہدری محمد عنائیت خان ڈب کے اکلوتے صاحبزادے ہیں۔ سماجی خدمات اور فلاحی کاموں میں عملی کردار ادا کرتے ہوئے آپ نے اپنے علاقے اور ڈب فیملی کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔
سماجی و فلاحی خدمات
مقامی زکوٰۃ و عشر کمیٹی چک نمبر 25 کے چیئرمین رہے۔
2013ء میں خداداد خان ڈب وکٹوریہ کراس فاؤنڈیشن قائم کی اور فلاح و بہبود کے کاموں کا آغاز کیا۔
2020ء میں پاکستان ڈب اتحاد رجسٹرڈ کی بنیاد رکھی۔ ایگزیکٹو کونسل اور جنرل کونسل نے آپ کو صدر اور سرپرست اعلیٰ منتخب کیا۔
ڈب فیملی کے بچوں کے لیے تعلیمی وظائف، ماہانہ ادویات اور راشن پیکج فراہم کر رہے ہیں۔
ڈب فیملی کے لیے 14 واٹر فلٹریشن پلانٹس (RO) لگائے۔
اس وقت پاکستان ڈب اتحاد رجسٹرڈ کے سرپرست اعلیٰ ہیں۔
خصوصیات
چوہدری عبدالغفور ڈب کی شخصیت خدمت، قیادت اور ایثار کا حسین امتزاج ہے۔ آپ نے ڈب فیملی کی فلاح و بہبود کے لیے جو عملی اقدامات کیے وہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔
Loading…
No Records Found
Sorry, no records were found. Please adjust your search criteria and try again.
Maps failed to load
Sorry, unable to load the Maps API.





