Profile
رنڈیالی
رنڈیالی (انگریزی:) پاکستان کے صوبہ پنجاب، ضلع منڈی بہاؤالدین کی تحصیل پھالیہ کا ایک زرعی اور تاریخی گاؤں ہے۔ یہ گاؤں دریائے چناب کے کنارے واقع ہے اور اپنی زرخیز زمین، محنتی آبادی، بیرونِ ملک مقیم افراد اور مہمان نوازی کے لیے جانا جاتا ہے۔
بنیادی معلومات
| معلومات | تفصیل |
|---|---|
| ملک | پاکستان |
| صوبہ | پنجاب |
| ضلع | منڈی بہاؤالدین |
| تحصیل | پھالیہ |
| یونین کونسل | گھنیاں |
| آبادی | تقریباً 2,000 افراد |
| اہم زبان | پنجابی |
| بنیادی پیشہ | زراعت، سرکاری ملازمت، بیرونِ ملک روزگار |
محلِ وقوع
رنڈیالی، سرنگ قادرباد روڈ پر واقع ہے۔
- منڈی بہاؤالدین سے تقریباً 25 کلومیٹر جنوب مشرق
- پھالیہ سے تقریباً 12 کلومیٹر مشرق
- قادرباد سے تقریباً 9 کلومیٹر مغرب
- ہیڈ قادرباد سے تقریباً 4 کلومیٹر مغرب
حدود اربعہ
- مشرق: مرید
- مغرب: بحری
- شمال: چک کمال
- جنوب: دریائے چناب
تاریخ
مقامی روایات کے مطابق رندیالی کے ابتدائی آبادکار برگ ٹبہ کے علاقے سے تعلق رکھتے تھے۔ ایک بڑی جنگ کے دوران متعدد مرد ہلاک ہوگئے جبکہ خواتین اور بچے زندہ بچ گئے۔ ان بیوہ خواتین نے اپنے بچوں کے ساتھ موجودہ مقام پر آ کر سکونت اختیار کی۔
مقامی روایت کے مطابق چونکہ یہاں آنے والی خواتین بیوہ تھیں، اس لیے وقت کے ساتھ یہ بستی “رندیالی” کے نام سے مشہور ہوگئی۔ یہ روایت مقامی تاریخی و زبانی روایات کا حصہ ہے۔
آبادی اور معاشرت
رندیالی کے لوگ: مہمان نواز ، محنتی ، پرامن ، دوستانہ مزاھ اور روایتی پنجابی ثقافت کے امین ہیں
معیشت
گاؤں کی معیشت درج ذیل ذرائع پر مشتمل ہے:
زراعت
اہم فصلیں: گندم ، دھان ، گنا اور سبزیاں
بیرونِ ملک روزگار
گاؤں کے متعدد افراد درج ذیل ممالک میں مقیم ہیں: اسپین ، انگلینڈ ، امریکہ اور مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں مقیم ہیں۔بیرونِ ملک مقیم افراد کی ترسیلات زر مقامی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
صنعت
گاؤں میں ایک رائس شیلر (Rice Sheller) قائم ہے جو محمد شہباز ولد شیر محمد تارڑ چلاتے ہیں۔
فش فارمنگ
تقریباً 40 ایکڑ رقبے پر مچھلی فارم موجود ہیں جو مقامی معیشت کا اہم حصہ ہیں۔
آبپاشی
گاؤں کے قریب سے آر-15 نہر (R-15 Canal) گزرتی ہے۔
یہ نہر:
- چوک نووالی سے نکلتی ہے
- تھٹہ خان محمد تک جاتی ہے
اور مقامی زرعی اراضی کو سیراب کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
تعلیم
گاؤں میں تعلیمی سہولیات محدود لیکن فعال ہیں۔
سرکاری ادارے
- گورنمنٹ پرائمری سکول برائے طلبہ
- گورنمنٹ پرائمری سکول برائے طالبات
نجی ادارے
- حاجی محمد اکرم صاحب کے زیر انتظام ایک نجی سکول
صحت
گاؤں میں کوئی سرکاری ہسپتال موجود نہیں۔
طبی سہولیات کے لیے اہلِ علاقہ قریبی شہروں: پھالیہ ، قادرآباد اور منڈی بہاءالدین کا رخ کرتے ہیں۔
مذہبی مقامات
مساجد
- جامع مسجد غوثیہ
- جامع مسجد حیدرِ کرار
مزارات
- میاں محمد جمیل
- بھورے والا بابا
اہم برادریاں
| برادری | تناسب |
|---|---|
| تارڑ | 70٪ |
| دھرڑ | 10٪ |
| وڑائچ | 10٪ |
| رانجھا | 5٪ |
| مہر | 5٪ |
نمایاں سماجی شخصیات
- چوہدری نور محمد ولد سائیں محمد تارڑ
- غلام عباس ولد شیر محمد تارڑ
- حاجی محمد اکرم ولد غلام قادر تارڑ
- نظر محمد ولد احمد دین
- غلام نبی ولد غلام احمد (سابق چیئرمین)
- غلام سرور ولد غلام احمد (نمبردار)
- غلام رسول وڑائچ
- محمد اشرف وڑائچ
- محمد عارف دھرڑ
- غلام نبی دھرڑ
- ماسٹر خضر حیات تارڑ
تعلیم یافتہ شخصیات
- ماسٹر محمد اشرف
- مظہر قیوم رانجھا
- خضر محمد تارڑ
- فیاض احمد ایڈووکیٹ
- محمد ارشد دھرڑ
- شفقت محمود تارڑ
- افتخار احمد تارڑ
- محمد افضل تارڑ
- اورنگزیب تارڑ
- محمد منشاء
- صدیق احمد تارڑ
- شاہد عمران تارڑ
- شاہ ویز عمران تارڑ
ذرائع ابلاغ
گاؤں میں:
- موبائل فون
- ٹیلی ویژن
عام طور پر استعمال ہوتے ہیں، جبکہ پی ٹی سی ایل کی سہولت دستیاب نہیں۔
کھیل
رندیالی میں نوجوانوں کے پسندیدہ کھیل:
- والی بال
- کرکٹ
- کبڈی
رنڈیالی دریائے چناب کے کنارے آباد ضلع منڈی بہاؤالدین کا ایک خوبصورت زرعی گاؤں ہے جو اپنی تاریخی روایات، زرخیز زمین، تارڑ برادری کی اکثریت، بیرونِ ملک مقیم افراد، فش فارمنگ اور مہمان نواز ثقافت کی وجہ سے علاقے میں منفرد شناخت رکھتا ہے۔ اس کی جغرافیائی اہمیت، زرعی پیداوار اور سماجی ہم آہنگی اسے تحصیل پھالیہ کے نمایاں دیہات میں شمار کرتی ہے۔
Map
Sorry, no records were found. Please adjust your search criteria and try again.
Sorry, unable to load the Maps API.






