نوید احمد گوندل ایک باصلاحیت ماہر تعلیم اور متحرک سماجی کارکن ہیں، جنہوں نے پاکستان اسٹڈیز میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔ وہ محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن میں ملازت کر رہے ہیں اور علاقہ میں ماہرِ تعلیم اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور ساتھ ہی PECTAA میں آئٹم ڈویلپر کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔
نوید احمد علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ٹیوٹر کے فرائض بھی سرانجام دے رہے ہیں، جہاں وہ طلبہ کی فکری اور تعلیمی رہنمائی کرتے ہیں۔ تعلیمی ترقی، سماجی فلاح، اور علمی معیار کی بلندی ان کا مشن ہے۔