Profile
Nasir Iqbal Busal
ناصر اقبال (پیدائش:30 نومبر 1975)ء ایک پاکستانی سیاست دان ہیں۔ ان کا تعلق ”ٹبہ بوسال“ ضلع منڈی بہاوالدین سے ہے۔ آپ مشہور زمانہ زمیندار ”چوہدری مانک بوسال “ کے پوتے اور ”چوہدری اقبال بوسال“ کے بیٹے ہیں۔ جن کاتعلق علاقے کی زمانہ قدیم کی مشہور شخصیات کے خاندان سے ہے۔ ستو بوسالی بھی ناصراقبال بوسال کے خاندان کی ایک مشہور شخصیت کانام ہے
یہ اگست 2018 سے اگست 2023 تک پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ جون 2013 سے مئی 2018 تک قومی اسمبلی کے رکن تھے۔
انھوں نے پاکستان کے عام انتخابات، 2002ء میں پاکستان مسلم لیگ (ق) (PML-Q) کے امیدوار کے طور پر این اے-109 (منڈی بہاؤ الدین-2) سے پاکستان کی قومی اسمبلی کی نشست کے لیے انتخاب لڑا، لیکن ناکام رہے۔
پھر انھوں نے پاکستان کے عام انتخابات، 2008ء میں حلقہ این اے 109 (منڈی بہاؤ الدین-II) سے مسلم لیگ (ق) کے امیدوار کے طور پر قومی اسمبلی کی نشست کے لیے انتخاب لڑا، لیکن ناکام رہے۔
وہ پاکستان کے عام انتخابات، 2013ء میں حلقہ این اے-109 (منڈی بہاؤ الدین-2) سے پاکستان مسلم لیگ (ن) (PML-N) کے امیدوار کے طور پر قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔
وہ پاکستان کے عام انتخابات، 2018ء میں حلقہ این اے-86 (منڈی بہاؤ الدین-2) سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر دوبارہ قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔
وہ پاکستان کے عام انتخابات، 2024ء میں حلقہ این اے-86 (منڈی بہاؤ الدین-2) سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر تیسری بار قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔
Map
Sorry, no records were found. Please adjust your search criteria and try again.
Sorry, unable to load the Maps API.