Profile
چیف آفیسر احمد وقار بھٹی — منڈی بہاءالدین کے لیے ایک مثالی افسر
Ahmed Waqar Bhatti
احمد وقار بھٹی نے 2022 میں PPSC کا امتحان کامیابی سے پاس کیا اور محکمہ لوکل گورنمنٹ میں بطور چیف آفیسر کیڈر میں شمولیت اختیار کی۔ وہ مختلف اضلاع میں اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور جہاں بھی تعینات رہے، مثالی کارکردگی کے ذریعے اپنا منفرد مقام بنایا۔
26 مئی 2023 کو انہوں نے بطور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی منڈی بہاءالدین کا چارج سنبھالا۔ اس وقت میونسپل کمیٹی مختلف شعبہ جات میں شدید تنزلی کا شکار تھی، جن میں تجاوزات، صفائی، سڑکوں اور فٹ پاتھوں کی حالت، پارکس کی خستہ حالی جیسے مسائل شامل تھے۔
تاہم، مختصر مدت میں انہوں نے جس جذبے، وژن اور عملی اقدامات سے شہر کی بہتری کے لیے سنگ میل عبور کیے، وہ قابلِ ستائش ہیں۔
احمد وقار بھٹی صاحب کے قابلِ فخر اقدامات
یکساں ڈیزائن کے سائن بورڈز: شہر بھر میں خوبصورت اور یکساں ڈیزائن کے سائن بورڈز لگوائے گئے جو شہر کی پہچان بنے۔
ماڈل بازار کا قیام: شہری سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے منڈی بہاءالدین میں ماڈل بازار قائم کیے گئے۔
Singage of City منصوبے: شہر کی شناخت کو اجاگر کرنے والے جدید منصوبے متعارف کروائے گئے۔
مامومنٹس کی تنصیب: مختلف چوکوں پر تاریخی و جمالیاتی مامومنٹس نصب کیے گئے جو شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کا باعث بنے۔
جدید مشینری کی فراہمی: شعبہ صفائی اور انسداد تجاوزات کے لیے جدید مشینری مہیا کی گئی۔
میونسپل کمیٹی کی عمارت کی تعمیر نو: سرکاری دفاتر کی بہتری کے لیے میونسپل کمیٹی کی عمارت کو نئے سرے سے تعمیر کیا گیا۔
آوارہ جانوروں کا صفایا: شہر بھر سے آوارہ جانوروں کو ختم کر کے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا گیا۔
ناجائز تجاوزات کا خاتمہ: شہر بھر سے غیرقانونی تجاوزات کا مکمل صفایا کیا گیا۔
صفائی میں مثالی بہتری: شہری صفائی کے نظام میں واضح اور مثالی بہتری لائی گئی۔
سیوریج لائنز کی تنصیب: مختلف علاقوں میں نئی سیوریج لائنز بچھائی گئیں تاکہ نکاسی آب کے مسائل کا مستقل حل نکالا جا سکے۔
سٹریٹ لائٹس کی بحالی: شہر بھر میں سٹریٹ لائٹس کو بحال کر کے رات کے وقت روشنی کا مناسب انتظام کیا گیا۔
یہ اقدامات نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کا باعث بنے بلکہ عوامی فلاح و بہبود میں بھی ایک نئی روح پھونک دی۔ Findora ڈائریکٹری ایسے تمام افسران کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جو اپنے فرائض کو ایمانداری اور جذبے سے سرانجام دیتے ہیں۔
اگر آپ بھی منڈی بہاءالدین کی ترقی میں کردار ادا کرنے والے افراد یا اداروں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو Visit کریں:🌐 findoradirectory.com
یا اپنی کاروباری یا ادارہ جاتی معلومات کو فری میں لسٹ کروائیں اور شہر کے ساتھ خود بھی ترقی کریں۔
Map
Sorry, no records were found. Please adjust your search criteria and try again.
Sorry, unable to load the Maps API.