مری بنیاد اچھی ہے مرا معمار اچھا تھا - فائنڈورا ادب

مری بنیاد اچھی ہے مرا معمار اچھا تھا

زیب النساء واثق

تخلیق کار

مری بنیاد اچھی ہے مرا معمار اچھا تھا
کہ بچپن سے مرا اصلاح کا معیار اچھا تھا

یہ دنیا جال پھینکے گی،سو بیٹا بچ کے رہنا تم،
میں بچ نکلی ہوں دنیا سے، مرا کردار اچھا تھا

یہ شہری کوزہ گر کوزےجلا دیتے ہیں عجلت میں،
ارے ان سے تو میرے گاؤں کا کمہار اچھا تھا

کہاں جیتی ہوئی بازی کی چوٹیں یاد رہتی ہیں،
جہاں تک یاد پڑتا ہے، ترا بھی وار اچھا تھا

یہاں تحریر کے نیچے والا اشتہار ظاہر ہوگا۔

« پچھلی تحریراگلی تحریر »
Scroll to Top
Scroll to Top