اصل میں گیت تم نے گانے ہیں

تسلیم اکرام

تسلیم اکرام

تخلیق کار

اصل میں گیت تم نے گانے ہیں
میں نے بس ساز ہی بجانے ہیں

سنگ جتنے لگے ہیں سینے پر
ایک اک کر کے سب اٹھانے ہیں

آشیاں خود جلا کے ہاتھوں سے
بعد میں ہاتھ بھی جلانے ہیں

جو کسی اور کے فرائض ہیں
میں نے وہ بوجھ بھی اٹھانے ہیں

جانے جاکر وہ چھپ گیا ہے کہاں
جس نے جلوے مجھے دکھانے ہیں

کر دیا سب فنا تری خاطر
کونسے مستقل ٹھکانے ہیں

خواب گاہِ حیات میں تسلیمؔ
نظریے سب فنا کے آنے ہیں

یہاں تحریر کے نیچے والا اشتہار ظاہر ہوگا۔

« پچھلی تحریراگلی تحریر »
Scroll to Top