ملک شکیل
چیف ایگزیکٹو کرائم نیوز | ایڈیٹر حقیقی خبر | سینئر صحافی | سماجی و رفاہی شخصیت
تعارف
ملک شکیل ایک معتبر، نڈر اور ذمہ دار صحافی کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ گزشتہ دس برسوں سے صحافت کے شعبے سے وابستہ ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ بصیرت، محنت، سچائی اور خلوصِ نیت کے باعث صحافتی حلقوں میں منفرد شناخت رکھتے ہیں۔ عملی زندگی میں وہ ایک کامیاب کاروباری شخصیت بھی ہیں جبکہ سماجی و رفاہی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ان کی شخصیت کا نمایاں وصف ہے۔
صحافتی خدمات
چیف ایگزیکٹو: کرائم نیوز
ایڈیٹر: حقیقی خبر
آٹھ سال بطور کرائم رپورٹر خدمات سر انجام دیں
جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کردار ادا کیا
متعدد بار سنگین خطرات اور حملوں کا سامنا کیا مگر ثابت قدم رہے
صحافت کے میدان میں کئی باصلاحیت شاگرد تیار کیے جو آج مختلف اداروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں
سماجی و رفاہی کردار
ملک شکیل سماجی اور رفاہی سرگرمیوں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ عوامی مسائل کے حل، مستحقین کی مدد اور فلاحِ عامہ کے مختلف اقدامات کے باعث وہ اپنے علاقے میں ایک مثبت اور بااثر سماجی شخصیت کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔
Loading…
No Records Found
Sorry, no records were found. Please adjust your search criteria and try again.
Maps failed to load
Sorry, unable to load the Maps API.





