Profile
Yasir Arfat Raan
نام: یاسر عرفات راں
تعلیم: سول انجینئر
پتہ: گاؤں ڈہوک جوڑی، منڈی بہاءالدین
پیدائش: 25 ستمبر 1980
عہدہ: سوشل ویلفیئر آفیسر، اوورسیز ہاسپٹل
تفصیل:
یاسر عرفات راں کا تعلق ضلع منڈی بہاءالدین کے نواحی گاؤں ڈہوک جوڑی سے ہے۔ ابتدائی تعلیم مقامی اسکولوں سے حاصل کرنے کے بعد انہوں نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی، رسول سے ایسوسی ایٹ انجینئرنگ مکمل کی۔ پیشہ ورانہ زندگی کے دوران وہ عرب امارات منتقل ہوئے جہاں 20 سال تک بطور سول انجینئر خدمات انجام دیں۔ دورانِ ملازمت انہوں نے پریلنس یونیورسٹی (عجمان کیمپس) سے بی ٹیک کی ڈگری حاصل کی۔
یاسر عرفات راں نہ صرف ایک ماہر انجینئر ہیں بلکہ ادبی میدان میں بھی نمایاں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ 2022 میں ان کی پہلی کتاب “راں جٹ قبیلہ” منظرِ عام پر آئی جس کا دوسرا ایڈیشن 2024 میں شائع ہوا۔ اس کے بعد “منڈی بہاءالدین کل اور آج” کتاب شائع ہوئی۔ ان کے زیرِ تصنیف دیگر اہم کتب میں “منڈی بہاءالدین کے مغالطے” اور “ڈھوکاں ساہیاں” شامل ہیں۔
Map
Sorry, no records were found. Please adjust your search criteria and try again.
Sorry, unable to load the Maps API.