بارگاہِ سرور ِ دیںؐ سے سند جاری ہوئی
کیا سمجھتے ہو کہ ایسے ہی عزاداری ہوئی
جب رسولِ پاکؐ کے ہاتھوں پہ آئے تھے حُسین ؑ
یاد ہے سرکارؐ پر کیا کیفیت طاری ہوئی
اِس طرف پیاسے بظاہر ہار کر ، جیتے ہوئے
اُس طرف فوجِ ستم گر جیت کر ہاری ہوئی
ایک ماتھے پر ندامت سے پسینہ آگیا
دشت میں تازہ ہوا چلنے کی تیّاری ہوئی
جو ہوئیں مظلوم کے گریہ و ماتم میں بلند
اُن صداؤں پر ہمیشہ رحمتِ باری ہوئی
سیّد حسنین محسن








Leave a Reply