زخم کے ہونٹ پر لعاب اس کا | غزل | عقیل عباس - فائنڈورا ادب

زخم کے ہونٹ پر لعاب اس کا | غزل | عقیل عباس

زخم کے ہونٹ پر لعاب اس کا
خوش بہت ہے مجھے خوش آب اس کا

اس نے اُپلوں پر دیگچی رکھی
اور پکنے لگا شباب اس کا

معتبر ہو گیا ہے پھولوں میں
تذکرہ چھیڑ کر گلاب اس کا

مل گئی لاش بے بدن اس کی
ہو گیا خوف بازیاب اس کا

دائرہ دائرے کو چھوتا ہوا
اور قوسین پر حجاب اس کا

چیرتا ہے سکوت کا سینہ
گاہے گاہے گلہ خراب اس کا

پدرے پہلے وہ معبدوں میں جلی
پھر دھواں بڑھ گیا جناب اس کا

عقیل عباس
Scroll to Top
Scroll to Top