گھر سے نکلی کہا سہیلی کا | غزل | عقیل عباس - فائنڈورا ادب

گھر سے نکلی کہا سہیلی کا | غزل | عقیل عباس

گھر سے نکلی کہا سہیلی کا
پھول ہم راہ تھا چنبیلی کا
بالا خانے سے چیخ اٹھتی تھی
اور در بند تھا حویلی کا
وقت فرماں روائے دلی ہے
اور میں بخت ہوں بریلی کا
اس نے دستِ طلب دراز کیا
چھید ظاہر ہوا ہتھیلی کا
وقت کولہو ہے اور ہم سب بیل
منفرد ہے نظام تیلی کا
عقیل عباس
Scroll to Top
Scroll to Top